راشد خان سری لنکا کیخلاف پہلے 2ون ڈے میچز سے باہر ہوگئے
ہمبنٹوٹا( این این آئی) افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان سری لنکا کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز سے باہر ہوگئے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لیگ راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔
ٹیم فزیو کی رپورٹ کے مطابق لیگ اسپنر مکمل آرام کریں گے۔افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے امید ہے کہ تیسرے ون ڈے میں راشد خان کی واپسی ہوگی۔واضح رہے کہ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز 2، 4 اور 7 جون کو کھیلے جائیں گے۔
Load/Hide Comments

