یواے ای کو 2 ارب ڈالر سود سمیت واپسی کے بعد پاکستان کے بیرونی مالیاتی خلا میں اضافے کا خدشہ ممکنہ طور پر حکومت یہ خلا خود سنبھالے گی یا آئی ایم ایف سے زر مبادلہ کے ذخائر کا ہدف نرم کرنے کی درخواست کی جائے گی؛ رپورٹ
اسلام آباد ——- پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر سود سمیت واپسی کے بعد پاکستان کے بیرونی مالیاتی خلا میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالرز کی بمعہ 6 فیصد سود کے ساتھ واپسی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے بیرونی مالیاتی خلا میں اضافہ ہوسکتا ہے، ممکنہ طور پر حکومت یہ خلا خود سنبھالے گی یا آئی ایم ایف سے زر مبادلہ کے ذخائر کا ہدف نرم کرنے کی درخواست کی جائے گی، اس ضمن میں پاکستان میں آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ چیف ماہر بنچی نے اپنے تبصرے میں مختصراً جواب دیا کہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔
Load/Hide Comments

