پاکستان اور چین نے مشرقِ وسطیٰ میں امن واستحکام کی بحالی کیلئے 5 نکاتی اقدام کا آغاز کردیا دونوں ممالک کا ترقی پذیر ممالک پر سنگین سماجی و معاشی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ کی ملاقات، تنازعہ کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے فعال سفارتی کردار کی تعریف

اسلام آباد ———– پاکستان اور چین نے مشرقِ وسطیٰ میں امن واستحکام کی بحالی کیلئے 5 نکاتی اقدام کا آغاز کردیا ہے، دونوں ممالک نے ترقی پذیر ممالک پر علاقائی سکیورٹی صورتحال کے سنگین سماجی و معاشی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطاق نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے مغربی ایشیا کی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ، فریقین نے علاقائی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ترقی پذیر ممالک پر اس کے سنگین سماجی و معاشی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کی دعوت پر 31 مارچ تا یکم اپریل بیجنگ کا سرکاری دورہ کیا۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں