وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 20لیٹر پیٹرول رعائتی قیمت پر دینے کا اعلان کردیا موٹرسائیکل کیلئے پیٹرول کی قیمت 100روپے فی لیٹر کم وصول کی جائے گی، ٹرک، گڈز اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو بھی ڈیزل پر سبسڈی دی جارہی ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم کی نیوزکانفرنس

اسلام آباد ——- حکومت نے عوام پر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ضافے کا بم گرا دیا ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ موٹرسائیکل اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کیلئے تیل کی قیمتوں پر سبسڈی دی جاری ہے، تاکہ حقیقی حقدار تک حق پہنچ سکے۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل سواروں کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول رعائتی قیمت پر دینے کا اعلان کردیا ہے۔ موٹرسائیکل کیلئے پیٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کم وصول کی جائے گی، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کو بھی ڈیزل پر 100روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔حکومت کا 3اپریل سے فی لیٹر پٹرول 458روپے، ڈیزل 520روپے کا کرنے کا اعلان، حکومت کا پٹرول 138 روپے، ڈیزل 184 روپے مہنگا کرنے کا اعلان، موٹر سائیکل سواروں کو 20 لیٹر پٹرول پر 100 روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ، مال بردار اور مسافر گاڑیوں کو بھی ریلیف دیا جائے گا۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں