خام تیل کی قیمتوں کا تعین پاکستان کے اختیار میں نہیں، آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کرگئی، حالات یونہی بگڑتے رہے تو قیمتیں قابو سے باہر ہوجائیں گی، پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب

اسلام آباد —– وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں کا تعین پاکستان کے اختیار میں نہیں، آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز کرگئی، حالات یونہی بگڑتے رہے تو قیمتیں قابو سے باہر ہوجائیں گی۔انہوں نے سرکاری ٹی وی ، پی ٹی وی نیوزاور ریڈیو پاکستان پر قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خطے کو درپیش انتہائی پرخطر صورتحال کے دوران آپ سے مخاطب ہوں، بدقسمتی سے پورا خطہ ایران ، بشمول مشرق وسطیٰ شدید جنگی صورتحال کی لپیٹ میں ہے، معصوم انسانی جانوں کا ضیاع، بے گھر افراد کی تکلیف اور امن کو لاحق خطرات ہم سب کیلئے گہری تشویش کا باعث ہیں، پاکستان اس کشیدہ صورتحال میں پوری کوشش کررہا ہے کہ معاملات تدبر اور سفارتکاری کے ذریعے حل ہوں، دوسری جانب ہمیں اپنی مغربی سرحدوں پر بھی دہشتگردی کا سامنا ہے، افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کے جواب میں ہماری بہادر افواج ، بہادر سپہ سالار سید عاصم منیر کی لیڈرشپ میں وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کا مقدس فریضہ انتہائی جانفشانی کے ساتھ ادا کررہی ہے، جن کی بدولت میں ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں