حکومت کا اسمارٹ لاک ڈائون نہ لگانے کا فیصلہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی نے توانائی بچت اقدامات کے تحت ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ نہ کرنے کی تجویز دی
اسلام آباد —- حکومت کا اسمارٹ لاک ڈائون نہ لگانے کا فیصلہ ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی نے توانائی بچت اقدامات کے تحت ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ نہ کرنے کی تجویز دی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس میں حکومت نے صوبوں کی تجویز پر ملک میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے ملک کو درپیش معاشی، توانائی اور سکیورٹی چیلنجز پر مشاورت کی اور ان سے نمٹنے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر اتفاق کیا۔ملاقات میں قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جائے ادارہ جاتی سطح پر آہنگی کو یقینی بنانے پرزور دیا۔اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی نے توانائی بچت اقدامات کے تحت ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ نہ کرنے کی تجویز دی جس پر اجلاس میں سمارٹ لاک ڈائون نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Load/Hide Comments