تصدیق شدہ تصاویر: سعودی ہوائی اڈے پر امریکی طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے,ایما پینگیلے اور شایان سرداری زادہ، بی بی سی ویریفائی
تصدیق شدہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے ایک فضائی اڈے پر موجود امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول کا ایک طیارہ تباہ ہو گیا ہے۔بظاہر یہ تصاویر سب سے پہلے ایک فیس بک پیج نے شیئر کی تھیں جو امریکی فوج سے متعلق خبریں پوسٹ کرتا ہے۔ ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ای–3 سینٹری طیارہ ٹوٹ کر دو دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔ 11 مارچ کو لی گئی ایک سیٹلائٹ تصویر میں اسی مقام پر ایک ای تھری طیارہ دیکھا تھا۔ تاہم ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ دونوں ایک ہی طیارہ ہیں یا نہیں۔ ایک تصدیق شدہ تصویر میں طیارے کی دُم پر لکھا ہوا نمبر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نمبر کا سہارا لیتے ہوئے ہم نے فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا کا جائزہ لیا اور معلوم ہوا کہ اس طیارہ نے 18 مارچ کو ہوائی اڈے کے قریب پرواز کی تھی۔ جمعے کو لی گئی ایک سیٹلائٹ تصویر میں فضائی اڈے کے رن پر آگ لگی ہوئی دکھائی دیتی ہے، جو ای–3 سے تقریباً 1,600 میٹر (5,200 فٹ) کے فاصلے پر مشرق کی جانب ہے۔ یہ واضح نہیں کہ ای–3 کو اسی حملے میں نقصان پہنچا تھا یا نہیں۔جمعے کو امریکی عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ ایرانی حملے میں ان کے 12 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
Load/Hide Comments

