برطانوی وزیراعظم نے امریکا اور ایران جنگ میں حصہ نہیں بننے سے انکار کردیا آبنائے ہرمز کھولنا کوئی آسان کام نہیں، جنگ کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھیں، ہمیں ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہوگی۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی نیوزکانفرنس
لندن ———برطانوی وزیراعظم نے امریکا اور ایران جنگ میں حصہ نہیں بننے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، آبنائے ہرمز کھولنا کوئی آسان کام نہیں، ہمیں ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہوگی۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، جنگ کی وجہ سے تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھیں، ہمیں ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنا کوئی آسان کام نہیں، سمندری آمد و رفت بحال کرنے کیلئے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، ہم مسئلے کے تیز تر حل کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
Load/Hide Comments

