ایران بات چیت پر راضی ہے، پیر تک ڈیل ہوجائے گی، ٹرمپ اگر ڈیل نہ ہوئی ہم نے فیصلہ کیا ہے ایک جھٹکے میں سب کچھ تباہ کر دیں گے، ایران کی جانب سے وہ لوگ جو ان سے رابطے میں ہیں اور ڈیل چاہتے ہیں انہیں نشانہ نہیں بنایا جائے گا؛ امریکی صدر کا انٹرویو

واشنگٹن ——- امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران بات چیت پر راضی ہے، پیر تک کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے صحافی ٹرے یِنگسٹ کے مطابق ان کی امریکی صدر سے 15 منٹ تک گفتکو ہوئی جس دوران امریکہ کی جانب سے ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو اسلحہ فراہم کرنے کی تصدیق کی گئی اور ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بات کی۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے وہ لوگ جو ان سے رابطے میں ہیں اور ڈیل چاہتے ہیں انہیں نشانہ نہیں بنایا جائے گا، امید ہے پیر تک ایران کے ساتھ ڈیل ہوجائے گی، اگر ڈیل نہ ہوئی ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک جھٹکے میں سب کچھ تباہ کر دیں گے، آپ کو ہر طرف پُل اور پاورپلانٹس تباہ ہوتے نظر آئیں گے اور ہم ان کے تیل پر بھی قبضہ کرلیں گے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں