اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی طویل وقفے کے بعد شوبز میں دوبارہ واپسی
لاہور( این این آئی)اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی طویل وقفے کے بعد شوبز میں دوبارہ واپسی ہو گئی ، سوہائے علی ابرو ، ہمایوں سعید اوریمنی زیدی کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’’جینٹل مین ‘‘ میں دکھائی دیں گی ۔سوہائے علی ابڑو نے مارچ 2021 میں کرکٹر شہزار محمد سے شادی کے بعد شوبز سے بریک لے لی تھی ۔
اب ثنا ء شہنوازاورنیکسٹ لیول کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئے آنے والے ڈرامے ’’جینٹل مین ‘‘میں سوہائے علی ابڑو بھی کاسٹ میں شامل ہو گئی ہیں۔زاہد احمد اور احمد علی بٹ بھی اس ڈرامے بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔’’جنیٹل مین ‘‘میں پہلی مرتبہ ہمایوں سعید اور یمنی زیدی اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔اس ڈرامے کو خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا ہے۔
Load/Hide Comments

