اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی افواج کو نکالا جائے: عباس عراقچی

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ امریکی افواج کو نکالا جائے۔‘ ایکس پر ایک پوسٹ میں عراقچی نے کہا کہ ایران سعودی عرب کا ’احترام‘ کرتا ہے اور اسے ایک ’برادر ملک‘ سمجھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کی کارروائیاں ’دشمن جارحوں کے خلاف ہیں جو نہ عربوں کا احترام کرتے ہیں اور نہ ایرانیوں کا۔‘
عراقچی نے اپنی باتوں کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جو بظاہر ایک تباہ شدہ طیارے کی ہے جس پر امریکی فضائیہ کے نشانات ہیں۔ انھوں نے لکھا کہ ’بس دیکھو ہم نے ان کے فضائی کمانڈ کے ساتھ کیا کیا۔‘
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں