اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 51 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار 21 اور 22 جون کو منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے انتظامات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ایران اور دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیل کی حالیہ جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا میں ہونے والی پیش رفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔ فلسطینی کاز کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام اور غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیں گے۔ بیان کے مطابق نائب وزیراعظم عالمی برادری پر بھی زور دیں گے کہ وہ اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات اٹھائے اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندی، دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر عصری عالمی چیلنجز سے فوری طور پر نمٹے۔ نائب وزیراعظم او آئی سی کے مقاصد اور اصولوں اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کریں گے۔ا س موقع پراسحاق ڈار او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے قبل وہ جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کو او آئی سی یوتھ فورم گرینڈ یوتھ ایوارڈ دینے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا ..مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے گوجرانوالہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں نے ملاقات کی، جس میں صحافتی امور، ادارہ جاتی تعاون اور مقامی میڈیا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے نومنتخب صدر رانا انصر، سینئر نائب صدر شفقت عمران،نو منتخب سیکرٹری جنرل ذیشان طاہر ، صدر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس یاسر جٹ، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر راجہ حبیب کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناں کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات نے نومنتخب باڈی کو ہدایت کی کہ گوجرانوالہ پریس کلب کو تمام صحافیوں کے لیے اوپن پلیٹ فارم بنایا جائے تاکہ آزادی اظہار، پیشہ ورانہ تربیت اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔وفد کی جانب سے عظمی بخاری کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت دی گئی، جسے وزیر اطلاعات نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ جولائی کے پہلے ہفتے میں گوجرانوالہ کا دورہ کریں گی۔دورے کے دوران وزیر اطلاعات نومنتخب عہدیداروں سے باقاعدہ حلف لیں گی اور پریس کلب کے اراکین سے خصوصی ملاقات بھی کریں گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صحافی برادری جمہوریت کا ستون ہے اور حکومت پنجاب صحافت کے فروغ اور تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ملاقات میں سیکرٹری انفارمیشن سید طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری بھی موجود تھے۔

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسرائیلی حملے ..مزید پڑھیں