امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے وہ شخص اب تک نہیں ملا جس سے میں شادی کروں ،ریشم

لاہور (این این آئی)پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کیلئے پارٹنر ڈھونڈنے سے نہیں ملتا بلکہ اللہ نے جب ’کْن‘ کہنا ہے یہ تب ہی ہونا ہے۔ریشم حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ شادی کیلئے مردوں میں کون سی تین باتیں لازمی ہونی چاہئیں؟

اس پر ریشم کا کہنا تھا کہ وفاداری، عزت اور مخلصی، یہ خوبیاں جس مرد میں ہوئیں میں اس سے شادی کرلوں گی۔اب تک شادی نہ کرنے کے سوال پر ریشم کا کہنا تھا کہ میں واقعی شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے وہ شخص اب تک نہیں ملا جس سے میں شادی کروں اور میرا خیال ہے کہ شادی کیلئے پارٹنر ڈھونڈنے سے نہیں ملتا بلکہ اللہ نے جب کْن کہنا ہے یہ تب ہی ہونا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ دنیا میں ہم انسان جن چیزوں کے پیچھے بھاگتے ہیں ہمیں وہ چیزیں کبھی نہیں ملتیں، شریک حیات کے حوالے سے میری کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔

ریشم کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی سمجھنا نہیں چاہتا، میں کسی سے فون پر بات بھی نہیں کرتی لیکن ہوسکتا ہے اللہ کو میرا بار بار مانگنا اور گڑگڑانا اچھا لگتا ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان 2 طرح کے ہوتے ہیں ایک جن کے ساتھ نہیں رہا جاسکتا اور دوسرے جن کے بغیر نہیں رہ سکتے، مجھے وہ شخص چاہیے جس کے بغیر میں نہ رہ سکوں،شریک حیات کیلئے ہم مزاج اور ہم خیال ہونا بہت ضروری ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved