دنیا کی طاقتور ترین نئی شروعات ہونے جا رہی ہے پاکستان میں امریکا ایران مذاکرات کے آغاز سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان
واشنگٹن —— امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا ایران مذاکرات کے آغاز سے قبل اہم بیان۔ پاکستان میں امریکا ایران مذاکرات کے آغاز سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آیا ہے جوانہوں نے ٹرتھ سوشل پرجاری کیا۔ اپنے مختصر پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ “دنیا کی طاقتور ترین نئی شروعات ہونے جا رہی ہے”۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام امریکا ایران مذاکرات سے متعلق ہے۔ دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ جنگ بندی کے معاملے پر ایرانی قیادت سے مذاکرات کریں گے۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
Load/Hide Comments

