پاکستان کی درخواست پر امریکہ اور ایران دو ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند: ’امریکہ کے ساتھ دس نکاتی ایجنڈے پر مذاکراتی عمل اب جمعے کو اسلام آباد میں شروع ہوگا‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر وہ ایران کے خلاف طے شدہ حملے کو دو ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے پر آمادہ ہیں، بشرطیکہ ایران آبنائے ہرمز کو فوری، مکمل اور محفوظ طریقے سے کھول دے۔ ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ اب دس نکاتی ایجنڈے پر مذاکراتی عمل اسلام آباد میں جمعے سے شروع ہوگا۔
Load/Hide Comments

