ایرانی رجیم کے صدر ذہین ہیں انہوں نے سیز فائر کی درخواست کردی ہے آبنائے ہرمز کھلی تو سیز پر غور کریں گے، اگر بات نہ مانی گئی تو ایران کو پتھر کے دور میں پہنچا دیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
واشنگٹن —————- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی رجیم کے صدر نے سیز فائر کی درخواست کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی رجیم کے صدر اپنے ساتھیوں سمیت زیادہ سمجھدار اور ذہین ہیں، آبنائے ہرمز کھلی تو ہم سیز پر غور کریں گے۔ اگر بات نہ مانی گئی تو ایران کو پتھر کے دور میں پہنچا دیں گے،آبنائے ہرمز کھلنے تک ایران پر حملے جاری رکھیں گے۔ہم بہت جلد ایران سے نکل جائیں گے، ایران کے جوہری مواد کی پروا نہیں، سیٹلائٹ سے ایران کی نگرانی کریں گے، نیٹو کے ساتھ تعلقات پر غور کریں گے۔ہم پہلے ہی ایران میں رجیم چینج کرچکے ہیں۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر کے جنگ بندی سے متعلق بیان کی تردید کردی ہے،ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ٹرمپ کی مضحکہ خیز نمائش سے نہیں کھولا جائے گا، آبنائے ہرمز مضبوط اور مکمل کنٹرول میں ہے۔
Load/Hide Comments

