ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر کے جنگ بندی سے متعلق بیان کی تردید کردی آبنائے ہرمز کو ٹرمپ کی مضحکہ خیز نمائش سے نہیں کھولا جائے گا، آبنائے ہرمز مضبوط اور مکمل کنٹرول میں ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب

تہران————ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کی تردید کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ٹرمپ کی مضحکہ خیز نمائش سے نہیں کھولا جائے گا، آبنائے ہرمز مضبوط اور مکمل کنٹرول میں ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی رجیم کے صدر نے سیز فائر کی درخواست کردی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی رجیم کے صدر اپنے ساتھیوں سمیت زیادہ سمجھدار اور ذہین ہیں، آبنائے ہرمز کھلی تو ہم سیز پر غور کریں گے۔ اگر بات نہ مانی گئی تو ایران کو پتھر کے دور میں پہنچا دیں گے،آبنائے ہرمز کھلنے تک ایران پر حملے جاری رکھیں گے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں