ایک دن کی چھٹی بڑھانے یا اسکول بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لوگ گھر بیٹھنے کی بجائے اور زیادہ باہر جانا شروع ہوگئے اب ایک آپشن اس وقت لاک ڈاون کا ہے اور دوسرا آپشن تیل کی قیمتیں بڑھانا اور کم آمدنی والے طبقات کو فائدہ پہنچانا ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں صوبوں کی مشاورت سے فیصلہ ہوگا۔ عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد —– وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایک دن کی چھٹی بڑھانے یا اسکول بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لوگ گھر بیٹھنے کی بجائے اور زیادہ باہر جانا شروع ہوگئے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں ہے، مگر وفاقی حکومت تین ہفتوں میں اب تک بچت اور پی ایس ڈی سے 129 ارب روپے کی پٹرول پر سبسڈی دے چکی ہے، آج کا بڑا اجلاس اس پر تھا کہ پٹرول کے ذخائر کتنے ہیں، کتنے وقت تک قیمتوں میں اضافہ روکا جا سکتا ہے اور عوام کو کیسے بتایا جائے کہ یہ لانگ ویک اینڈ نہیں کہ باہر نکل جائیں بلکہ پٹرول بچانا ہے۔وزیراعظم نے بروقت پٹرول آرڈرکیا، فجیرہ اور یمبو سعودی عرب سے تیل منوایا گیا، وزیرداخلہ نے آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے ایران سے رابطہ کاری کی۔عطاء تارڑ نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں کو مذید روکنا بڑا مشکل ہو گا، وفاقی حکومت اب تک پٹرولیم پر 129 ارب روپے کی سبسڈی ڈال چکی ہے اور یہ ہر ہفتے کا خرچہ ہے۔ اس وقت ایک ہی ریٹ پر لینڈ کروزر والا بھی پیڑول ڈال رہا ہے اور موٹرسائیکل والا بھی۔
Load/Hide Comments

