امریکہ ایران جنگ؛ قیامِ امن کیلئے اسلام آباد میں 4 فریقی مشاورتی اجلاس، صورتحال کا جائزہ لیا گیا مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی

اسلام آباد——- امریکہ و اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے اور خطے میں قیامِ امن کیلئے اسلام آباد میں 4 فریقی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب، مصر و ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سعوی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی شریک ہوئے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں