پی آئی اے کا 6 سال بعد لندن کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا سیکریٹری دفاع اور برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پی آئی اے کی لندن کے لیے پروازوں کی بحالی کا افتتاح کردیا گیا

اسلام آباد —— قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا 6 سال بعد لندن کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا، اسلام آباد سے لندن کی پہلی پرواز29 مارچ کو روانہ ہوگی، سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کی لندن کے لیے پروازوں کی بحالی کا افتتاح کردیا۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ لندن کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی خوش آئند ہے، جلد کراچی سے بھی پروازوں کا آغاز ہونا چاہیئے کیوں کہ کئی لاکھ پاکستانی برطانیہ میں مقیم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی بحالی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں