مریکی نائب صدر کے دورہ پاکستان کا امکان جے ڈی وینس کا مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے رواں ہفتے پاکستان آمد کا امکان
لاہور—– امریکی نائب صدر کے دورہ پاکستان کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق امریکا اور ایران کی جنگ بندی کیلئے جاری کوششوں کے حوالےسے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے رواں ہفتے پاکستان آمد کا امکان ہے۔ تاہم اس حوالے سے حکومت پاکستان اور امریکی حکومت کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔دوسری جانب وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلیے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم اور مکمل حمایت کرتا ہے۔
Load/Hide Comments

