عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 11 فیصد تک گر گئیں برینٹ آئل کی قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 88 ڈالر فی بیرل ہوگئی
نیو یارک ——– امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بیان کے بعد سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 11 فیصد تک گر گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ آئل کی قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 100 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 88 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی سٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جہاں چند منٹوں میں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 240 پوائنٹ بڑھ گیا، مارکیٹ کیپ میں 20 کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا، اسی طرح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری دن کا آغاز بازارِ حصص میں تیزی کے ساتھ ہوا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4 ہزار 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، منگل کے روز مارکیٹ کے آغاز پر 1ہزار 568 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس نے 100 انڈیکس کو ایک لاکھ 54 ہزار 309 پوائنٹس کی سطح پر پہنچایا، بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 4 ہزار 449 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار 190 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
Load/Hide Comments

