ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں ایران طے شدہ حکمت عملی کو سٹریٹجک تحمل کے ساتھ قدم بہ قدم آگے بڑھا رہا ہے.

تہران—– ایران کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ روکنے کے لیے علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں کو 6 سٹریٹجک شرائط پیش کی ہیں۔عہدیدار نے نام ظاہر کیے بغیر ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں نے ایران کو تجاویز پیش کی ہیں کہ جنگ روکی جائے، عہدیدار نے نئے قانونی اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ شرائط بتائیں جن میں سے اولین شرط یہ ہے کہ جنگ دوبارہ نہ شروع ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔دوسری شرط خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بند کیا جانا ہے، تیسری جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی ہے۔چوتھی شرط تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کو ختم کیا جانا ہے، پانچویں شرط آبنائے ہرمز کے لیے نئے قانونی رجیم پر عمل درآمد کیا جانا ہے اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا آپریٹیوز کے خلاف قانونی کارروائی اور انہیں ملک بدر کرنا ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں