صدر ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کو ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر بزدل قرار دے دیا نیٹو نے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کیلئے فوج نہ بھیج کر غلطی کی، نیٹو امریکا کے بغیر صرف کاغذی شیر ہے ، نیٹو کا بزدلانہ رویہ یاد رکھا جائے گا اور سب کو معلوم رہے گا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن —- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کو ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر بزدل قرار دے دیا۔ امریکی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو اتحادیوں نے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کیلئے فوج نہ بھیج کر غلطی کی ہے۔ نیٹو امریکا کے بغیر صرف کاغذی شیر ہے ،ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنے کی جنگ میں اتحادی شریک نہیں ہوئے۔تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود نیٹو ممالک تعاون کرنے سے گریزاں ہیں، آبنائے ہرمز کھولنا آسان اور کم خطرناک اقدام تھاجو اتحادیوں نے نہیں کیا۔ بزدلانہ رویہ یاد رکھا جائے گا اور سب کو معلوم رہے گا۔ مزید برآں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ ایرانی بہت ہوشیار اور ذہین لوگ ہیں، ایران سے جنگ شطرنج کا ایک بڑا کھیل ہے اور ہم بہت ہوشیار لوگوں سے یہ شطرنج کھیل رہے ہیں، ہم انتہائی ذہین اور اونچے پیمانے کا آئی کیو رکھنے والے لوگوں سے نمٹ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments

