وزیراعظم کا عید الفطرکے پرمسرت موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان، رواں ہفتے کے اضافی اخراجات حکومت خود برداشت کرے گی، تجویز آئی ہے کہ پیٹرول 76روپے اور ڈیزل 177روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے، اس تجویز کو مسترد کردیا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد ——وزیراعظم شہبازشریف نے عید الفطرکے پرمسرت موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کو مستر کردیا ہے، تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پیٹرول 127 روپے اور ڈیزل 252 روپے اجافہ روکنے کیلئے حکومت نے 69 ارب روپے خرچ کئے۔تجویز آئی ہے کہ پیٹرول 76روپے فی لیٹر اور ڈیزل 177 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ وفاقی حکومت رواں ہفتے کے اضافی اخراجات خود برداشت کرے گی۔ حکومت نے 13مارچ کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہیں پرنے دیا تھا۔آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، کفایت شعاری کے تحت قومی وسائل کے ذمہ درانہ استعمال کو یقینی بنایا ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں