امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹرزاور نرسز کی تعداد سامنے آگئی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 383 تک پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد میں ہر گزرتے سال کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے،سال دو ہزار بائیس میں پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 383 پر پہنچ گئی جو کہ سال دو ہزار اکیس میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 430 تھی۔

اسی طرح سال دو ہزار بیس میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 987، سال دو ہزار انیس میں 2 لاکھ 33 ہزار 261 ، سال دو ہزار اٹھارہ میں 2 لاکھ 20 ہزار 829 ریکارڈ کی گئی۔سال دو ہزار سترہ میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار سات ، سال دو ہزار سولہ میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 896 ، سال دو ہزار پندرہ میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 1 لاکھ 84 ہزار 711،

سال دو ہزار چودہ میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 223، سال دو ہزار تیرہ میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 759، سال دو ہزار بارہ میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 880 اور مالی سال دو ہزار گیارہ میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار 368 کی سطح پر تھی۔پاکستان میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد سوا لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔

پاکستان میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد میں ہر گزرتے سال کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،سال دو ہزار بائیس تئیس میں پاکستان میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 855 پر پہنچ گئی جو کہ سال دو ہزار اکیس بائیس میں 1 لاکھ 21 ہزار 245 تھی۔اسی طرح سال دو ہزار بیس اکیس میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 559، سال دو ہزار انیس بیس میں 1 لاکھ 12چہزار 123 ، سال دو ہزار اٹھارہ انیس میں 1 لاکھ 8 ہزار 474 ریکارڈ کی گئی۔

سال دو ہزار سترہ اٹھارہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 777 ، سال دو ہزار سولہ سترہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 99 ہزار 228، سال دو ہزار پندرہ سولہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 94 ہزار 766، سال دو ہزار چودہ پندرہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 90 ہزسر 276، سال دو ہزار تیرہ چودہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 86 ہزار 183 ، سال دو ہزار بارہ تیرہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 82 ہزار 119 اور مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ میں رجسٹرڈ نرسز کی تعداد 77 ہزار 683 کی سطح پر تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved