لاہور ( این این آئی) پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28ہو گئی ۔حکام کے مطابق جاں بحق بچوں کا تعلق ملتان اور رحیم یارخان سے تھا۔
پنجاب میں خسرہ سے مجموعی اموات 28ہو گئیں جبکہ 24گھنٹے میں مزید 268 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔صوبے بھر کے ہسپتالوں میں 239 مریض بچے زیر علاج ہیں۔ لاہور میں 39اور فیصل آباد 33، شیخوپورہ اور بہاولپور میں 27، 27 جبکہ وہاڑی میں 26 بچے زیر علاج ہیں۔رواں برس خسرہ کے 11329مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 3260بچوں میں خسرہ کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔