لاہور( این این آئی) پولیس نے جناح ہاوس حملہ کیس میں جیوفینسنگ کی بنیاد پر مزید سینکڑوں گرفتاریوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔جناح ہائوس حملہ کیس کی تفتیش میں مزید 823 افراد کی گرفتاری کا ٹاسک ایس پیز کو سونپ دیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق مطلوب افراد کی لوکیشن 9 مئی کو جناح ہائوس ٹریس ہوئی۔پولیس کے مطابق لوکیشن کے علاوہ مطلوب افراد کی شناخت ہیومن انٹیلی جنس سے بھی کی گئی، گرفتاری کے بعد جناح ہائوس موجودگی بارے پوچھ گچھ کی جائے گی، مزید گرفتاریوں کا ٹاسک سربراہ لاہور پولیس نے افسران کو ایک اجلاس میں دیا۔