امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیم مارشل لاء لگ گیا ہے،عمران خان

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر فوجی عدالتوں میں شہریوں کے خلاف مقدمات چلیں گے تو جمہوریت تو ختم ہو گئی۔پاکستان تحریک ِانصاف کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی میڈیاکوانٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکٹ ایبلز کی ضرورت نہیں، ہمارا سب سے بڑا ووٹ بینک ہے، جب ووٹ بینک اتنا ہو تو لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا، ووٹ بینک تو پی ڈی ایم کا گرا ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے تو 300 سے زائد افراد کو ٹکٹ دئیے ہیں، باقی تو چھپے ہوئے ہیں، مذاکرات تو چلتے رہے ہیں تاہم دوسری جانب سے کوئی رسپانس نہیں ہے، مذاکرات وہ چاہتے ہیں جو کوئی حل چاہتے ہیں، حل الیکشن ہیں، وہ یہ نہیں چاہتے، اس سے بھاگ رہے ہیں، الیکشن پاکستان کی ضرورت ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہو رہا ہے اور تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، سب پی ٹی آئی سے ڈرے ہوئے ہیں، آئین اور قانون ہمیں پْر امن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کے 23 ہزار کارکنوں کی فہرست بنائی، 10 ہزار گرفتار ہو چکے، ہمارے اپنے لوگوں نے یہ بتایا ہے، یہ مکمل فاشزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیلوں کو گرفتار کارکنوں سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا، کئی کارکنوں کے خلاف تو ایف آئی آر بھی درج نہیں، نامعلوم کی فہرست میں ڈالا ہوا ہے، یہ منصوبہ بندی سے پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہ رہے ہیں، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ججوں کے فیصلوں پر عمل نہیں ہو رہا، وہ ضمانت دیتے ہیں، حکومت پھر پکڑ لیتی ہے، سپریم کورٹ کے 14 مئی کے حکم کے باوجود انتخابات نہیں ہوئے، ملک طاقت کے زور پر چل رہا ہے، ان کا پی ٹی آئی کو ختم کر کے نواز شریف کو بحال کروانا مقصد ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنے چاہئیں، افغانستان کی خواتین خود اپنے حقوق لے لیں گی، ہمیں ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، ہمیں اپنے فیصلے قومی مفاد میں کرنے چاہئیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved