امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آڈیولیک کمیشن کیس،حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض عائدکردیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں آڈیولیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کرتے ہوئے نیا بینچ بنانے کی استدعا کردی۔ وفاقی حکومت نے متفرق درخواست آڈیولیک کمیشن کے خلاف درخواستوں کے مقدمے میں جمع کرائی ہے۔

وفاقی حکومت کی درخواست میں بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر آڈیو لیک کیس نہ سنیں، تینوں معزز ججز پانچ رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کر دیں۔درخواست میں کہا گیا کہ 26 مئی کو سماعت میں چیف جسٹس پر اٹھائے گئے اعتراض کو پذیرائی نہیں دی گئی، انکوائری کمیشن کے سامنے ایک آڈیو چیف جسٹس کی خوش دامن سے متعلق ہے،

عدالتی فیصلوں اور کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق جج اپنے رشتہ دارکا مقدمہ نہیں سن سکتا، ارسلان افتخار کیس میں چیف جسٹس افتخارچوہدری نے اعتراض پر خودکو بینچ سے الگ کرلیا تھا، مبینہ آڈیو لیک جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس منیب اختر سے بھی متعلق ہیں۔وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیاکہ چیف جسٹس پاکستان کی خوش دامن سے متعلق بھی مبینہ آڈیو آچکی ہے اس لیے چیف جسٹس خود کو آڈیو لیک کمیشن کیس کے بینچ سے الگ کرلیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved