لاہور ( این این آئی) محکمہ صحت پنجاب نے 4 کمپنیوں کے 9سیرپ کے استعمال پر پابندی لگادی۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے تمام 9سیرپ کو غیر معیاری قرار دے دیا، ان سیرپ کی تیاری میں غیر معیاری ایتھینول کا استعمال پایا گیا۔یہ سیرپ الرجی، گلا، کھانسی، خارش، الٹی، متلی اور ہیپاٹائٹس کے علاج کے لئے تھے۔پنجاب بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو ان سیرپ کو قبضے میں لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔