بھارت میں مسلم خاتون کانقاب کھینچنا انسانیت کی تذلیل ہے’جے یو آئی (س)

بھارت کے ہندو تمام مذاہب کے ساتھ غیراخلاقی اور غیرانسانی سلوک کررہے ہیں’قاری اعظم حسین
لاہور( این این آئی)جمعیت علما ئے اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بھارت میں مسلم خاتون کانقاب کھینچنا انسانیت کی تذلیل ہے،بھارت میں مسلم خواتین کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے جو عالمی انسانی حقوق کے تمام دعوں کے منافی ہے،بھارت کے ہندو تمام مذاہب کے ساتھ غیراخلاقی اور غیرانسانی سلوک کررہے ہیں۔ انہو ں نے مزید کہاکہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف تعصب اور نفرت پر مبنی رویے خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں، جبکہ عالمی برادری اور مسلم دنیا کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔ جے یو آئی (س) کا اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ نسلی امتیاز ،ظلم وجبر اور توہین آمیز واقعات کا فوری نوٹس لیا جائے اور بھارتی حکومت کو مسلمانوں کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی آزادی کے حق کو یقینی بنانے کا پابند کیا جائے ۔

Load/Hide Comments