بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی فائلز میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا نام سامنے آنے کے بعد بھارتی سیاست میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔ اس معاملے پر بھارتی اپوزیشن نے مودی سرکار سے فوری اور واضح جواب طلب کر لیا ہے، جبکہ پارلیمنٹ میں بھی بحث کے دوران ایک سیاسی بحران پیدا ہو گیا۔
عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم پر لگنے والے الزامات کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسی دوران کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی ایپسٹین سے مودی کے تعلقات پر سخت سوالات اٹھائے اور پوچھا کہ بدنام زمانہ مجرم سے وزیرِ اعظم کا رابطہ کس مقصد کے لیے تھا۔ کانگریس کے پوان کھیرہ نے دعویٰ کیا کہ ایپسٹین نے لکھا کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدے کے لیے ناچ گانا کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپسٹین فائلز میں بھارتی وزیرِ اعظم کا نام سامنے آنا ملکی سیاست میں ایک شدید سیاسی ہلچل اور ممکنہ بحران کا سبب بن سکتا ہے۔
Load/Hide Comments