گرین لینڈ پر قبضے کا معاملہ، یورپی ممالک نے ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کو مسترد کردیا

برسلز(این این آئی)یورپی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے اتحادیوں کے خلاف امریکی ٹیرف کے استعمال کو غلط قرار دیا۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ یویٹ کوپر نے بھی کہا کہ گرین لینڈ کا مستقبل صرف گرین لینڈ کے باشندوں اور ڈنمارک کے لیے ہے۔ڈنمارک کے وزیراعظم نے کہا کہ یورپ صدر ٹرمپ کی دھمکیوں میں نہیں آئے گا۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے بھی واضح کیا کہ صدر ٹرمپ دھمکیوں کے ذریعے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ پر امریکی فوجی کارروائی نیٹو کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔ فرانس، جرمنی اور ناروے نے بھی صدر ٹرمپ کی دھمکی کو بلیک میلنگ قرار دیدیا۔ یورپی ردعمل کے لیے یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔

Load/Hide Comments