پاکستان کامضبوط و دوٹوک سفارتی موقف کیساتھ غزہ میں قیامِ امن کیلئے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان

پاکستان کامضبوط و دوٹوک سفارتی موقف کیساتھ غزہ میں قیامِ امن کیلئے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان
پاکستان مظلوم اقوام کے حق میں عالمی سطح پر موثر آواز رکھتا ہے،وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹرطارق فضل چوہدری کابیان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک مضبوط اور دوٹوک سفارتی موقف کے ساتھ غزہ میں قیام امن کیلئے قائم بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو دی گئی دعوت کی قبولیت اس امر کی عکاس ہے کہ پاکستان مظلوم اقوام کے حق میں عالمی سطح پر موثر آواز رکھتا ہے۔ بدھ کو ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803کے تحت جنگ بندی، انسانی تحفظ اور غزہ کی بحالی کو یقینی بنانے کی عملی کوششوں کا حصہ ہے، پاکستان واضح طور پر سمجھتا ہے کہ وقتی اقدامات نہیں بلکہ مستقل اور منصفانہ حل ہی خطے کو پائیدار امن کی طرف لے جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے ایک بار پھر اس اصولی مقف کا اعادہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کا ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت دیا جانا چاہئے اور 1967سے قبل کی سرحدوں پر قائم آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، ہی امن کی واحد ضمانت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں