پاکستان اور روس کے دسویں بین الحکومتی کمیشن کا تین روزہ اجلاس مکمل

پاکستان اور روس کے دسویں بین الحکومتی کمیشن کا تین روزہ اجلاس مکمل
مسابقتی پالیسی میں تعاون پراتفاق سمیت متعدد اہم ایم او یوز اور پروٹوکول پر دستخط
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، اقتصادیات، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کیلئے قائم دسویں بین الحکومتی کمیشن کا تین روزہ اجلاس مکمل ہو گیا، مسابقتی پالیسی میں تعاون بڑھانے پراتفاق سمیت متعدد اہم ایم او یوز اور پروٹوکول پر دستخط کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں 25سے 27نومبر تک جاری رہنے والا اجلاس پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور روس کے وزیر توانائی سرگئی سیویلیوف کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر دسویں آئی سی جی کا سرکاری پروٹوکول اور تین اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ۔جن میں اے پی پی اور روس کی اسپوتنک نیوز ایجنسی کے درمیان میڈیا تعاون کا معاہدہ، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور روسی فیڈرل ایجنسی فار ٹیکنیکل ریگولیشن کے درمیان معیار، میٹرولوجی اینڈ سرٹیفکیشن میں تعاون کا معاہدہ اور کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کا روسی فیڈرل اینٹی مونولوپولی سروس کے درمیان مسابقتی قوانین اور مہارت کے تبادلے سے متعلق ایم او یو شامل ہیں۔ فریقین نے نویں آئی جی سی فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ پاکستانی اسپورٹس گڈز، آئی ٹی سروسز، انجینئرنگ آئٹمز اور زرعی اجناس کیلuے روسی مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا گیا۔ دونوں ممالک نے کارگو کی پائلٹ موومنٹ کو آگے بڑھانے اور جلد پائلٹ ٹرین چلانے پر اتفاق کیا، جو علاقائی کنیکٹیویٹی میں اہم سنگ میل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں