ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ بلالی، دعوت نامے ارسال ، میٹنگ کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کریں گے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ بلالی جس کے لیے اراکین کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ بورڈ آف پیس کے چیئرمین ہیں جن کی طرف سے غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی باقاعدہ میٹنگ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو واشنگٹن میں منعقد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، واشنگٹن میں شیڈول اس میٹنگ کیلئے اراکین کو دعوت نامے بھی ارسال کیے جا چکے ہیں، میٹنگ کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کریں گے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں