قومی ائیرلائن کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ میں غیر معمولی اضافہ، اسٹاک ایکسچینج نے نوٹس لے لیا

قومی ائیرلائن کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ میں غیر معمولی اضافہ، اسٹاک ایکسچینج نے نوٹس لے لیا
2ماہ میں قومی ائیرلائن کا اسٹاک مارکیٹ میں 23روپے والا شیئر 44روپے کا ہوگیا،ذرائع
کراچی(این این آئی) قومی ائیرلائن کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ والیوم میں غیر معمولی اضافے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ قیمت پر اثر انداز ہونے والی کسی ڈیولپمنٹ کا ہمیں نہیں پتا۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائنز کے جواب میں کہا گیا کہ بڑے پیمانے پر شیئرز کی خریدوفروخت کیوں ہورہی ہے، یہ بھی نہیں معلوم۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے حصص کی قیمت 2ماہ میں 100فیصد بڑھ چکی ہے، 2ماہ میں قومی ائیرلائن کا اسٹاک مارکیٹ میں 23روپے والا شیئر 44روپے کا ہوگیا۔خیال رہے کہ 23 دسمبر کو حکومت نے قومی ائیرلائن کی نیلامی کا اعلان کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں