صوبائی محتسب سندھ کے تحت منعقدہ انٹرنشپ پروگرام کے طلبا کی تقریب تقسیم اسناد منعقد

صوبائی محتسب سندھ کے تحت منعقدہ انٹرنشپ پروگرام کے طلبا کی تقریب تقسیم اسناد منعقد
صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی تقسیم اسناد کی تقریب میں خصوصی شرکت
کراچی (این این آئی) صوبائی محتسب سندھ کے تحت منعقدہ انٹرنشپ پروگرام کے طلبا کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ جس میں صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت کی تقسیم اسناد کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ محمد سہیل راجپوت نے طلبا کو دوران انٹرنشپ حاصل تجربے سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر طلبا کی جانب سے صوبائی محتسب سندھ دفتر سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ طلبا کی تجاویز، تجربہ اور شراکت قابل تحسین ہے جبکہ ہم جامعات میں صوبائی محتسب سندھ سہولت ڈیسک کا قیام پر بھی غور کررہے ہیں۔ بعدازاں تقریب میں جامعہ این ای ڈی اور جامعہ وفاقی اردو کے طلبا کو انٹرنشپ کی تکمیل پر سرٹیفیکیٹس دیے گئے۔ تقریب میں ڈی جی نسیم الدین میرانی، رجسٹرار مسعود عشرت، ایڈوائزر ریحانہ جی علی میمن، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن امداد حسین صدیقی، کنسلٹنٹ لیگل شاہد ہاشمی، آئی ٹی کنسلٹنٹ اکمل نسیم، کنٹرولر و اسسٹنٹ کنٹرولر اسٹوڈینٹس افئیرز ڈاکٹر علی حسن اور تنویر حسین بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے اختتام پر طلبا کو سرٹیفیکیٹس بھی دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں