صدر کی خوراک، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں بحرینی سرمایہ کاروں کو دعوت

صدر کی خوراک، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں بحرینی سرمایہ کاروں کو دعوت
بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے، آصف علی زر داری
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زر داری نے خوراک، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں بحرینی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں صدر مملکت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ صدرمملکت نے کہاکہ بحرین کی لیڈر شپ کا حالیہ دورہ پاکستان اور ان کا پرتپاک استقبال تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے۔صدر مملکت نے بحرین کو یو این سکیورٹی کونسل کی رکنیت پر مبارکباد دی ۔ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بحرین کی یکجہتی پر صدر زرداری نے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے خوراک، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں بحرینی سرمایہ کاروں کو دعوت دی ۔ صدر نے کہاکہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوںنے ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو عزت اور مواقع دینے پر بحرین کا شکریہ ادا کیا ۔پاکستانی قیدیوں نے شاہ بحرین کی جانب سے معافی پر صدر کا اظہارِ تشکر کیا ۔سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات میں شریک تھے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں