حکومت سندھ نے پہلے بھی بھتہ خوری کو ختم کیا ،آئندہ بھی ملوث افرادکے خلاف کامیابی حاصل کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

حکومت سندھ نے پہلے بھی بھتہ خوری کو ختم کیا ،آئندہ بھی ملوث افرادکے خلاف کامیابی حاصل کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ کے عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہیں اس لئے ہم بار بار کامیابی حاصل کرتے ہیں، اجلاس کے قبل میڈیا سے گفتگو
کراچی (این این آئی) وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے پہلے بھی بھتہ خوری کو ختم کیا ہے اور آئندہ بھی اس میں ملوث افرادکے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہیں اس لئے ہم بار بار کامیابی حاصل کرتے ہیں وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو اور بعدازاں ایوان میں خطاب کررہے تھے ۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ میں نے بھتہ خوری کے حوالے تفصیلی اجلاس کر چکا ہوں۔ جو کارروائیاں ہوئی ہیں اس پر آباد کے لوگ مطمئن تھے۔ان کی زیادہ شکایت یہ تھی کہ جرائم پیشہ عناصر مارے جاتے ہیں اور دوسرے پیدا ہوجاتے ہیں۔بیرون ممالک میں موجود ہشتگرد عناصر کے سہولت کاروں کو گرفتار کریں۔اس سلسلے میں ہم نے وفاقی حکومت کو لکھا ہوا تھا؛ وفاق نے آگاہ کیا ہے کہ کچھ لوگوں ریڈ وارنٹ جاری کیے ہیں۔ہم نے پہلے بھی بھتہ خوری کو ختم کیا ہے اور ابھی بھی ان کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔ جمعہ کوسندھ اسمبلی کے نومنتخب رکن اور سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے صاحبزادے آغا شہباز درانی نے سندھ اسمبلی کے ایوان میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھالیا۔ اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے ان سے حلف لیا ۔ اس موقع پر آغا شہباز درانی کے اہل خانہ بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے ۔ وزیراعلی سید مراد علی شاہ سمیت ایوان کے متعدد ارکان نے جن میں اپوزیشن کے ارکان بھی شامل تھے آغا شہباز درانی کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پروزیر اعلی سندھ نے کہا کہ آغاز شہباز کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام آج بھی پی پی پر اعتماد کرتے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آغاز سراج درانی کو ہم سب بھائی کی طرح دیکھتے رہے ،میں جب 2008 میں کابینہ کا ممبر رہا تھا تو میری سیٹ ا ن کے ساتھ ہوا کرتی تھی ۔اس وقت قائم علی شاہ وزیراعلی سندھ تھے؛ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مرحوم سے میں نے بہت کچھ سیکھا وہ مجھ سے سینئر تھے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آغا سراج درانی میرے والد کے زمانے میں کابینہ کے ممبر رہ چکے تھے ۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں آغا شہباز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں،مجھے پوری امید ہے کہ آغا شہباز سندھ کی عوام کے مفاد اور بھلائی کے لیے کام کریں گے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آغا شہباز نے حلف لیتے ہوئے یہ واضح کیا کہ ان کا مقصد سندھ کے عوام کی بھلائی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ہر ممبر بلکہ اس اسمبلی کے ہر رکن کا یہ عہد ہوتا ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوام ، سندھ کے عوام اور پاکستان کے عوام کی بھلائی کے لیے کام کریں گے۔مجھے پوری امید ہے کہ آغا شہباز پوری لگن کے ساتھ عوام کے معیار پر پورا اتریں گے ۔وزیراعلی سندھ نے آغا شہابز کی کامیابی پر پارٹی قیادت اور آغا سراج درانی کی فیملی کو بھی مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ لوگوں نے دوبارہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر اعتماد کیا اور آغاشہباز کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جب میں بچہ تھا تو اس ہاس میں آیا تھا اس وقت آغا صدر الدین درانی صاحب صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر تھے ،آغا صدر الدین درانی کو میں نے پرانے ہال میں چہل قدمی کرتے اور گیلری میں بیٹھے دیکھا تھا؛ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آغا شہباز چلتے اور بولتے اپنے والد کی طرح ہیں۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ میں نے ان کے دادا کو دیکھا ہے یہ چلتے بھی اپنے دادا کی طرح ہیں اور بولتے بھی ا سی بھاری آواز میں جو مرحوم آغا صدرالدین درانی کی تھی۔۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے آغا شباز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنے خاندان کی سیاسی وراثت کو آگے لیکر چلیں گے ۔اس موقع پر آغا شہباز درانی نے کہا کہ ایوان کا رکن بننا میرے لئے فخر کی بات ہے اپنے حلقے کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں