ایران اور امریکا کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق، ماحول مثبت رہا، عباس عراقچی
مسقط ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاہے کہ مسقط مذاکرات کے دوران ماحول مثبت رہا،فریقین نے مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر نے کہا کہ مسقط مذاکرات کے دوران ماحول مثبت رہا، ایرانی وفد نے قومی مفادات اور ایرانی قوم کے حقوق پر بات کی۔ انہوںنے کہاکہ فریقین نے مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، مسقط مذاکرات ایک نئی شروعات تھی، موجودہ صورتحال میں اعتماد کی نمایاں کمی ہے جو مذاکرات میں رکاوٹ ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات حالیہ انداز میں جاری رہے تو آئندہ اجلاسوں میں واضح مذاکراتی فریم رکھا جاسکتا ہے۔ عباس عراقچی نے کہاکہ مذاکرات کے آئندہ مرحلے کی تاریخ کا تعین عمانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments

