اسلام آباد میں نیشنل بس ٹرمینل بنانے کا منصوبہ، سیکٹرآئی الیون فورمیں31 ایکڑ اراضی پر جدید بس ٹرمینل تعمیر ہوگا
اسلام آباد——– چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں نیشنل بس ٹرمینل کی تعمیر سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ سیکٹر I-11/4 میں 31 ایکڑ اراضی پر جدید نیشنل بس ٹرمینل تعمیر کیا جائے گا۔اس ٹرمینل میں 100 سے زائد بس بیز، کمرشل ایریاز، پیٹرول پمپس اور بسوں کی پارکنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منصوبے میں سروس اسٹیشنز، ٹیکسی اسٹینڈ اور مینٹیننس ورکشاپس بھی قائم کی جائیں گی جبکہ اسے مستقبل میں 11th ایونیو سے منسلک کیا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے کے لیے بہترین ڈیزائن تیار کرنے اور آرکیٹیکٹس کے درمیان اوپن کمپٹیشن کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تعمیر اور آپریشن کیلئے بہترین مالیاتی اور آپریشنل ماڈل تیار کیا جائے تاکہ شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Load/Hide Comments