کوئٹہ، اچکزئی پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی، 200 سے زائد دکانیں متاثر

تاجر پریشان، فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی متعدد گاڑیاں 5 گھنٹے بعد بھی قابو پانے میں ناکام ر ہیں
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے پرنس روڈ پر واقع 4 منزلہ اچکزئی پلازہ میں شدید آگ بھڑک اُٹھی۔تفصیلات کے مطابق پلازے میں 200 سے زائد دکانیں اور ایک بیسمینٹ شامل ہیں اور تاجر برادری شدید پریشانی کا شکار ہوگئے جبکہ فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی متعدد گاڑیاں 5 گھنٹے بعد بھی قابو پانے میں ناکام ر ہیں۔حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار بھی موجود رہیں تاکہ ہنگامی کارروائی اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق شدید نوعیت کی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بال کا استعمال کیا گیا جبکہ عمارت میں دھوئیں اور آگ کی شدت کے باعث کارروائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل فونز، گارمنٹس اور دیگر مختلف نوعیت کی دکانیں قائم تھیں جس کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔

Load/Hide Comments