فوتیدگی پر کھانے کی رسم سے متعلق خبریں بے بنیاد، حکومت پنجاب کی کوئی ہدایت جاری نہیں ہوئی’عظمی بخاری سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں فیک ہیں، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں’وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان

لاہور( این این آئی)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔عظمی بخاری نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فوتیدگی پر کھانا پکانے یا نہ پکانے سے متعلق کوئی ہدایات، نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں فیک اور گمراہ کن ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر یقین کرنے کے بجائے مستند اور سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔ وزیر اطلاعات نے میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے بھی اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں