28 دن کا پیٹرول ذخیرہ ہے، اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو بحیثیت قوم انرجی پر ڈسپلن لانا ہوگا، وزیرِخزانہ ہم ہر دن 2 بجے پٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور سپلائی پر میٹنگ کرتے ہیں، جب حالات گھنٹوں میں تبدیل ہو رہے ہوں تو بروقت فیصلہ سازی نہایت ضروری ہو جاتی ہے؛ سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد —— وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کا 28 دن کا ذخیرہ موجود ہے، اس وقت ملک کے پاس دس دن کا خام تیل بھی موجود ہے، ایل این جی کے حوالے سے فی الحال کوئی مسئلہ درپیش نہیں، ہم ہر دن 2 بجے پٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک اور سپلائی پر میٹنگ کرتے ہیں، ابھی تک حالات کنٹرول میں ہیں لیکن اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو ہمیں بحیثیت قوم انرجی پر ڈسپلن لانا ہوگا۔اسلام آباد میں سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ جمعہ سے خطے کی صورتحال میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے جس کے اثرات توانائی کے شعبے پر بھی پڑ سکتے ہیں، اسی کے پیش نظر وزیراعظم نے پیٹرولیم سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جسے رئیل ٹائم میں فیصلے کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، کمیٹی کا اجلاس روزانہ کی بنیاد پر ہوگا تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق فوری اقدامات کیے جا سکیں۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں