میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا دی گئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، عسکری اور سول افسران کی شرکت
پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،چیف آف ڈیفنس فورسز
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ ،آپریشن کے دوران زخمی افسران اور جوانوں کی عیادت کی،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(این این آئی)میجر عدیل زمان شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی جبکہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیرنے کہاہے کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل زمان نے باجوڑ کے علاقے خار میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا، آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر پشاور، عسکری اور سول افسران بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میجر عدیل زمان شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے شہید کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل زمان شہید نے فرنٹ فٹ پر لیڈ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں، ایسی قربانیاں قوم کے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔شہید کو آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا، آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کی عیادت کی۔فیلڈ مارشل نے جوانوں کی جرات، بہادری اور استقامت کو سراہا۔

Load/Hide Comments