سکول کب سے کھلیں گے،اہم اعلان سا منے آگیا.صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں جاری تعطیلات میں مزید توسیع نہ کرنے کا اعلان کر دیا.
لاہور —– پنجاب میں سکولوں کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آ گیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں سکولوں کی چھٹیاں 31 مارچ تک جاری رہیں گی۔ان کے مطابق یکم اپریل سے تمام سرکاری اور نجی سکولز باقاعدہ طور پر کھول دیے جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ اور والدین مقررہ تاریخ کے مطابق سکول کھلنے کے لیے تیاری کریں اور کسی بھی نئی ہدایت کے لیے سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کرتے رہیں۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق زیر گردش خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ اس وقت تک چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری، والدین اور طلبہ غیر مصدقہ اطلاعات اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں پر یقین نہ کریں۔
Load/Hide Comments