سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے دونوں فریقوں کے درمیان امن صرف اسی صورت میں قائم ہو سکتا ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کر دیں، فیلڈ مارشل کا دو ٹوک پیغام
راولپنڈی – فیلڈ مارشل کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، دونوں فریقوں کے درمیان امن صرف اسی صورت میں قائم ہو سکتا ہے جب افغان طالبان دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ترک کر دیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مغربی سرحد پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جنوبی وزیرستان میں وانا کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل نے مادر وطن کے دفاع میں لازوال قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی صورتحال، انٹیلی جنس بیسڈ جاری آپریشنز اور بارڈر مینجمنٹ کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل کو جاری آپریشن غضب للحق اور پاکستان افغانستان سرحد پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
Load/Hide Comments