ایران کی میزائل انڈسٹری اور بحریہ نیست ونابود کردیں گے: صدر ٹرمپ کی دھمکی ایران کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ کسی کو بھی امریکی مسلح افواج کی طاقت اور عظمت کو چیلنج نہیں کرنا چاہیے: صدر ٹرمپ

ان کا کہنا تھا کہ ”ہمارا مقصد ایرانی حکومت کے خطرات کو ختم کر کے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔ ہم ان کے میزائلوں کو تباہ اور ان کی میزائل انڈسٹری کو مٹی میں ملا دیں گے۔ ہم ان کی بحریہ کو نیست و نابود کر دیں گے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ خطے میں ان کے ’دہشت گرد‘ گماشتہ (پراکیسیز) اب مزید خطے یا دنیا کو عدم استحکام کا شکار نہ کر سکیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔“
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں